خیبرپختونخوا چیمبر نے اپنے ممبران کوڈاک کی ترسیل کے نظام موکزید سہل بنانے کیلئے موٹرسائیکل فراہم کردی

منگل 31 مارچ 2015 19:58

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31مارچ۔2015ء) خیبر پختونخوا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے اپنے ممبران کو بھجوائی جانیوالی ڈاک کی ترسیل کے نظام کو مزید سہل بنانے کیلئے موٹر سائیکل کی سہولت فراہم کی ہے ۔ خیبر پختونخوا چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن عابد اللہ یوسفزئی نے موٹر سائیکل چیمبر کو تحفہ میں دی ہے ۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز موٹر سائیکل کی چابی خیبر پختونخوا چیمبر کے صدر فواد اسحق کے حوالے کی گئی ہے ۔

اس موقع پر عابد اللہ یوسفزئی  صدر گل اور دیگر ممبران بھی موجود تھے ۔ خیبر پختونخوا چیمبر کے صدر فواد اسحق نے چیمبر کو موٹر سائیکل کا تحفہ دینے پر عابد اللہ یوسفزئی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس اقدام سے چیمبر کے ممبران کو ڈاک کی ترسیل میں سہولیات میسر آئیں گی اور چیمبر کی کارکردگی میں اضافہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :