ایرانی قونصل جنرل کی ضیاء اللہ آفریدی سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

منگل 31 مارچ 2015 19:58

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31مارچ۔2015ء)خیبر پختونخوا کے وزیر معدنیات ضیاء اللہ آفریدی سے اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل سید زینتی نے منگل کے روز اُن کے دفتر پشاور میں ملاقات کی اور آپس میں باہمی دلچسپی کے اُمور پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر معدنیات نے کہا کہ ایران پاکستان کا اسلامی برادر ملک ہے اور دونوں اسلامی ممالک کی بیشتر اقدار مشترک ہیں جن کی بنیاد پر پاکستانی قوم ایرانی بھائیوں کے ساتھ اپنے اپ کو زیادہ قریب سمجھتی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ جب بھی پاکستانی قوم قدرتی آفات سے دوچار ہوئی ایرانی بھائیوں نے دل کھول کر اُن کی مد د کی ۔