گلوبل وارمنگ پاکستان سمیت دنیا کے تمام ممالک کے لیے موجودہ صدی کی سب سے بڑی چیلنج ہے، تمام ممالک کو ملکر کام کرنااور ایک دوسرے کی ہر سطح پر مدد کرنا ہوگی،مشاہد اللہ خان

منگل 31 مارچ 2015 19:34

گلوبل وارمنگ پاکستان سمیت دنیا کے تمام ممالک کے لیے موجودہ صدی کی سب ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31مارچ۔2015ء) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی، سینیٹر مشاہد اللہ خان، نے کہا ہے کہ گلوبل وارمنگ پاکستان سمیت دنیا کے تمام ممالک کے لیے موجودہ صدی کی سب سے بڑی چیلنج ہے ، جس سے سختی سے نمٹنے کے لیے دنیا کے تمام ممالک کو ملکر کام کرنااور ایک دوسرے کی ہر سطح پر مدد کرنا ہوگی تاکہ ہم اپنے موجودہ اور آنے والی تمام نسلوں کو موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے پاک ماحول دیے سکیں ۔

منگل کے روز وزارت ِموسمیاتی تبدیلی کی جانب سے اور لیڈ پاکستان کے اشتراک سے موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات اور ان سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی اقدامات پر قومی سطح کے تین روزہ ورکشاپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ انسانی نوح موسمیاتی تبدیلی کے شدید منفی خطرات سے دوچار ہے اور ان کا وجود خطرے میں ہے ، تاہم تمام ممالک کو ،جو ان خطرات کا باعث اور انے سے متاثر ہورہے ہیں،مطابقت پزیری(Adaptation) اور کاربن کے اخراج میں عالمی سطح پر کمی لانے کے حوالے سے ایک دوسرے کی ان خطرات کو جھیلنے کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے مالی اور تکنیکی مددفراہم کرنا ہوگی۔

(جاری ہے)

اس نیشنل پالیسی ورکشاپ میں پاکستان میں پانی، زراعت، توانائی، صحت ، ماحول کے شعبوں میں کام کرنے والے تمام سرکاری محکموں اور مقامی اور بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیموں کے اہم نمائندوں، منصوبہ اور پالیسی سازوں، سائنسدانوں، تعلیمدانوں اور تحقیقدانوں نے نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزرات برائے موسمیات تبدیلی کے سیکریٹری جناب عارف احمد خان نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے سختی سے نمٹنے کے لیے تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ملک میں اقدامات کررہا ہے اور ہماری وزارت اس سلسلے میں سرکاری اور غیرسرکاری تنظیموں سے رابطے میں ہیں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر موسمیات تبدیلی کے منفی اثرات سے نمٹنے کے لیے تمام حکومتی اداروں، خاص کر توانائی ، پانی، صحت، زراعت کے شعبوں میں کام کرنے والوں، کو ملک کر کام کرنا ہوگا ورنہ پائیدار ترقی کے حوالے سے پاکستان کی تمام جاری اور مکمل منصوبے خطرے میں پڑ سکتے ہیں ۔ وفاقی سیکریٹری نے مزید کہا کہ دنیا میں کاربن کا اخراج تیزی سے جاری ہے، جس سے گلوبل وارمنگ کے خطرات میں اضافہ ہورہاہے۔

تاہم ، دنیا کے تمام ممالک ، خاص کر امیر ممالک ، کو اپنی موثر کردار ادا کرکے ان کاربن کے اخراج میں کمی لانا ہوگی اور ایسا نے کرنے کی صورت میں یہ زمین پر انسانوں سمیت ہرسانس لینے والی مخلوق اور قدرتی وسائل صفہ ہستی سے مٹ جائیں گے۔ اس تقریب سے وفاقی وزارت کے ڈائیریکٹر جنرل (انوائرونمنٹ اور کلائمت چینج)، سابقہ ڈائیریکٹر جنرل پاکستان محکمہ موسمیات ڈاکٹرقمر زمان،لیڈ پاکستان کے سربراہ توقیر علی شیخ، ورلڈوائلڈ لائف کے سینیئر ڈائریکٹر غلام علی اکبرنے بھی خطاب کیا

متعلقہ عنوان :