اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا نئے سیکرٹری الیکشن کمیشن کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری،

بابر یعقوب فتح محمد سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن سے تبدیل کرتے ہوئے سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان تعینات

منگل 31 مارچ 2015 19:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31مارچ۔2015ء) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نئے سیکرٹری الیکشن کمیشن کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بابر یعقوب فتح محمد کو سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن سے تبدیل کرتے ہوئے سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان تعینات کردیا گیا ہے ان کا نوٹیفکیشن اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے جاری کردیا ہے ۔