پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار قومی اسمبلی عمران اسماعیل کی گاڑی پر ایم کیو ایم کے کارکنان کا حملہ،شیشے توڑ دئیے،انڈوں کی بارش بھی کی گئی،
کسی سے ڈرنے والے نہیں جلسہ ضرور کریں گے،عمران اسماعیل
منگل 31 مارچ 2015 19:32
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31مارچ۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار قومی اسمبلی عمران اسماعیل کی گاڑی پر ایم کیو ایم کے کارکنان کا حملہ،شیشے توڑ دئیے،انڈوں کی بارش بھی کی گئی،عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ کسی سے ڈرنے والے نہیں جلسہ ضرور کریں گے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے246 نبیل گبول کے استعفے کے بعد خالی ہونے والی نشست پر ضمنی انتخابات23اپریل کو ہوں گے،اس حلقہ سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عمران اسماعیل نے جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں جلسہ کرنے کے لئے ڈی سی آفس میں درخواست دی جس کے بعد وہ جلسہ گاہ کا معائنہ کرنے کیلئے گراؤنڈ پہنچ گئے اور بچوں کے ساتھ کرکٹ کھیلی۔
عمران اسماعیل میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے کہ اس دوران ایم کیو ایم کے سینکڑوں کارکنان وہاں پہنچ گئے،جنہوں نے شدید نعرے بازی شروع کردی جس کے جواب میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے بھی نعرے بازی شروع کی تاہم عمران اسماعیل نے کارکنوں کو وہاں سے خاموشی سے نکلنے کا کہا لیکن ایم کیو ایم کے کارکنوں نے عمران اسماعیل کی گاڑی اور تحریک انصاف کے کارکنوں پر ڈنڈوں اور پتھروں سے حملہ کردیا اورگاڑی پر انڈے بھی پھینکے،اس حملے میں عمران اسماعیل بچ گئے اور وہاں سے نکل گئے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
-
خواجہ آصف نے عمران خان پر سمجھوتے کیلئے دبا ئوڈالنے کا دعویٰ مسترد کر دیا
-
وزیر اعظم 28 اپریل ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
مارچ کے مہینے میں آئی ٹی برآمدات سب سے زیادہ رہیں، شہباز شریف
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردارایاز صادق
-
عدت پوری کیے بغیربیوی کی بہن سے شادی غیرقانونی قرار، ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ جاری
-
پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز تنقید کی زد میں، پولیس کی وضاحت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.