پاکستان عوامی ورکر ز پارٹی بلدیاتی الیکشن میں بھر پور حصہ لے گی،فضل رحیم یوسفزئی

منگل 31 مارچ 2015 19:21

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31مارچ۔2015ء ) پاکستان عوامی ورکر ز پارٹی بلدیاتی الیکشن میں بھر پور حصہ لے گی۔ ان خیالات کااظہار عوامی ورکرز پارٹی کے ضلعی رہنما فضل رحیم یوسفزئی نے ایک بیان میں کیا ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن میں غریب عوام کا خون چوسنے والوں کو عبرتناک شکست سے دوچار کرینگے۔

(جاری ہے)

ملک میں بیرونی سامراج ، جاگیر داروں ، سر مایہ داروں اور وڈھیروں کا قبضہ ہے۔

آنے والے انتخابات میں غریب عوام کو متحد ہو کر ان قوتوں کو شکست دینگے۔ 67سالوں میں جاگیر داروں نے اس ملک کا خون نچوڑا ہے اب وقت آگیا ہے کہ ان سے نجات پائی جائے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بلدیاتی الیکشن میں عوامی ورکرز پارٹی کے امیدواروں کو ووٹ دیں تاکہ غریب عوام کو ان کا حق دلایا جا سکے۔