Live Updates

آزاد کشمیر کے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کی تاریخی فتح نے ثابت کردیا آنے والا دورپی ٹی آئی اور عمران خان کا ہے، پی ٹی آئی کی تاریخی فتح نے نواز اور زرداری گٹھ جوڑ کو خاک میں ملانے کی گھنٹی بجھا دی ہے،آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھر پور کامیابی حاصل کرینگے،صوبائی رکن اسمبلی افتخار علی مشوانی کی وفود سے بات چیت

منگل 31 مارچ 2015 19:06

مردان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31مارچ۔2015ء ) خیبر پختونخوا کے رکن اسمبلی افتخار علی مشوانی نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کے تاریخی فتح نے ثابت کردیا کہ آنے والا دور تحریک انصاف اور عمران خان کا ہے، تحریک انصاف کی تاریخی فتح نے نواز اور ذرداری گٹھ جوڑ کو خاک میں ملانے کے گھنٹی بجھا دی ہے۔

بیرسٹر سلطان محمود کی فتح آصف ذرداری اور نواز شریف کے منہ پر طمانچہ ہے۔اور تحریک انصاف ہی آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھر پور کامیابی حاصل کرینگے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بیر سٹر سلطان محمود کی فتح تمام پاکستانی قوم کی فتح ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے دفتر میں پارٹی کارکنوں سے بلدیاتی الیکشن کیلئے کاغذاتی نامزدگی وصول کرتے وقت مختلف وفود سے بات چیت کے دوران کی۔

افتخار علی مشوانی ایم پی اے نے کہا کہ میر پور آذاد کشمیر کے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے اُمیدوار بیرسٹر سلطان محمود نے پی پی پی اور مسلم لیگ ن کو تاریخی شکست سے دوچار کرکے ایک بال پر دو وکٹیں حاصل کرلی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں کامیابی عمران خان کے ویژن کے کامیابی ہے۔ انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ بلدیاتی الیکشن کے لیے بھرپور تیاری کریں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات