ٹیوٹا استاد شاگرد نظام کے تحت غیر مستند افرادی قوت کو اہل قرار دینے کیلئے رجسٹریشن کا آغاز کررہی ہے‘ عرفان قیصر شیخ
منگل 31 مارچ 2015 19:01
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31مارچ۔2015ء) ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا) استاد شاگرد نظام کے تحت غیر مستند افرادی قوت کو اہل قرار دینے کیلئے رجسٹریشن کا آغاز کررہی ہے،اس پروگرام کے تحت یکم اپریل سے 5 اضلاع میں 15 ٹریڈزمیں رجسٹریشن کے معیار کوپورا کرنے کے بعد غیر مستند افرادی قوت کوسرٹیفکیٹ دےئے جائیں گے جس کے بعد وہ سرکاری و نیم سرکاری اداروں کے علاوہ بیرون ملک ملازمت کیلئے اہل قرار دیئے جاسکیں گے۔
ان خیالات کااظہار چیئرپرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے استاد شاگرد نظام پروگرا م کے اجراء کے حوالے سے منقدہ اجلاس میں افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں چیف آپریٹنگ آفیسر جواد احمد قریشی ، جنرل منیجرز اظہر اقبال شاد ،حامد غنی انجم ، عبدالقیوم اور دیگر افسران اس موقع پر موجود تھے۔(جاری ہے)
عرفان قیصر شیخ نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 5 اضلاع کے 26اداروں میں پروگرام شروع کرنے کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔
ان اداروں میں لاہور کے سات زنانہ اور چھ مردانہ ،گجرات میں ایک زنانہ اور ایک مردانہ ، ساہیوال میں ایک زنانہ اورتین مردانہ ، فیصل آباد میں دو زنانہ اور دو مردانہ ، اور گجرات میں ایک زنانہ اور دو مردانہ شامل ہیں۔ان اداروں میں مردوں کے لئے ، مشینسٹ ، موٹر سائیکل میکینک، الیکٹریشن، آٹو کیڈ (سول) ، ایچ وی اے سی آر،ویلڈر ، پلمبر، بلڈنگ پینٹر، میسن ، سٹیل فکسر، آٹو مکینک (پٹرول) ، آٹو الیکٹریشن ، عورتوں کیلئے مشین ایمبرائیڈری اور بیوٹیشن جبکہ مردوں اور عورتوں کے لئے ٹیلرنگ کے ٹریڈز میں رجسٹریشن دی جائے گی۔چیئرپرسن ٹیوٹا نے مزیدبتایاکہ استاد شاگرد نظام کے تحت غیر مستند افرادی قوت کا اہل یکم اپریل کے بعد ہر اتوار سے رجسٹریشن حاصل کر سکتا ہے۔ رجسٹریشن کے بعد تربیتی اور عملی تعلیم کے حساب پر مبنی خود تشخیصی بنیاد پر سرٹیفکیٹ دیا جائے گا جس سے پاکستان اور بیرون ملک ملازمتوں کے حصول میں مدد ملے گی۔ پانچ اضلاع میں Recognition of Prior Learning (RPL) کے کامیاب آغاز کے بعدیہ پروگرام صوبہ پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی متعارف کرایا جائے گا۔مزید مقامی خبریں
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔خواجہ رمیض حسن
-
ضلع جہلم میں نئے ترقیاتی منصوبوں پر جامع رپورٹ پنجاب حکومت کو منظوری کے لیے بھیجی جائے گی جس میں عوامی فلاح کے ہر منصوبہ کو مدنظر رکھنا ضروری ہے ڈی سی جہلم
-
کالا باغ ڈیم کی تعمیر سستی اور بھرپور بجلی بنانے کی صلاحیت رکھتے ہوئے کامیاب ترین منصوبہ ثابت ہوگا۔ رہنما مسلم لیگ ق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.