سرگودھا،صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے صوبہ بھر کے مختلف اضلاع کیلئے 23 ارب روپے کی سکیموں کی منظوری دیدی

منگل 31 مارچ 2015 18:55

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31مارچ۔2015ء) صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے سرگودھا کے علاوہ صوبہ بھر کے مختلف اضلاع کیلئے 23 ارب روپے کی سکیموں کی منظوری دیدی‘ جو سرگودھا کے ارکان اسمبلی کیلئے لمحہ فکریہ ہے‘ سرگودھا کے ارکان اسمبلی 23 ارب روپے کے فنڈز میں سے ایک کروڑ روپے کا فنڈ بھی نہ لاسکے جس سے سرگودھا ضلع کے ارکان صوبائی اسمبلی کی صلاحیتوں کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے سرگودھا کے شہریوں کا کہنا ہے کہ سرگودھا کے ارکان اسمبلی اس بات کی صلاحیت نہیں رکھتے کہ وہ اپنے حلقہ کیلئے فنڈز ہی منظور کروالیتے۔