الیکشن کمیشن نے غوث علی شاہ کی ٹریبونل کی تبدیلی کی درخواست خارج کر دی

منگل 31 مارچ 2015 17:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء) الیکشن کمیشن نے غوث علی شاہ کی ٹریبونل تبدیل کرنے کی درخواست خارج کردی،بیلٹ پیپرزکی چھپائی کے معاملہ کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس کل طلب کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

چیف الیکشن کمشنرسرداررضا خان کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے سید غوث علی شاہ کی ٹریبونل تبدیلی کی درخواست وکلاء کے دلائل سننے کے بعد خارج کی،الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سید غوث علی شاہ نے الیکشن ٹریبونل پرعدم اعتماد کا اظہارکیا تھا،یہ ٹربیونل قائم علی شاہ کی درخواست پرکراچی سے حیدرآباد منتقل کیا گیا تھا،،ذرائع کا کہنا ہیکہ الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کیلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے معاملہ کا جائزہ لینے کیلئے اعلی سطح کا اجلاس کل بدھ کو طلب کرلیا ہے،پرنٹنگ کارپوریشن سمیت دیگر حکام شرکت کرینگے۔