بلوچستان صوبائی اسمبلی کا اجلاس اپریل کے دوسرے ہفتہ میں طلب کئے جانے کاا مکان

منگل 31 مارچ 2015 17:39

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء ) بلوچستان صوبائی اسمبلی کا اجلاس اپریل کے دوسرے ہفتہ میں طلب کئے جانے کا مکان ، تفصیلات کیمطابق قابل اعتماد ذرائع کے مطابق بلوچستان صوبائی اسمبلی نے اپنے ایک سال کے دوران 100دن پورے نہیں کئے اس لئے 30مئی سے پہلے اسمبلی کو اپنے 100دن پورکرنے ہیں۔

(جاری ہے)

کیونکہ جون میں 2005اور 2006کا مالی بجٹ پیش کرنا ذرائع نے بتایا بجٹ جون میں پیش کیا جاتا ہے اور پارلیمانی سال مئی میں پورا ہوجائے گا۔ اور ابھی اسمبلی نے اپنے 100دن پورے نہیں کئے ہیں اس لئے توقع ہے کہ اپریل کے دوسرے ہفتے میں 15یا 16اپریل کو اسمبلی کا اجلاس طلب کیا جائے گا۔