یمن سے 502پاکستانیوں کی بخیریت واپسی پر وزیراعظم نواز شریف کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں،کوکب اقبال
منگل 31 مارچ 2015 17:38
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف کے بر وقت اقدامات سے حدیدہ میں پھنسے 502پاکستانیوں کی بخیریت واپسی ممکن ہوئی، جس کے لئے وزیراعظم نواز شریف کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، یہ بات کنزیو مرا یسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین کوکب اقبال نے وزیراعظم پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے بلائے گئے خصوصی اجلاس سے CAPآفس میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر سنیئروائس چیئرمین انور عزیز جکارتہ والا، اسحاق عباسی ،مجیب الرحمن خان ،ایڈوکیٹ جاوید احمدچھتاری ،سید فیضِان علی ،عدیل عباسی ،شعیب الیاس حسن ،شاکر ڈوڈیا، سلیم شیخ ،امبر نعیم ،فاطمہ مشرف ،ڈاکٹر فرحانہ مسعود ،ڈاکٹرقرةالعین طالب اور دیگر موجود تھے ۔انہوں نے کہاکہ گذشتہ کئی دنوں سے یمن (حدیدہ ) میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد حالات کے پیش نظر اپنی اور اہل خانہ کی پاکستان واپسی کی منتظرتھی اور پاکستان میں موجود اُن کے خاندان کے دیگرافراد اپنے پیاروں کیلئے دعائیں مانگ رہے تھے، ایسے وقت میں ہرفرد وزیراعظم نواز شریف کے اقدامات کا منتظر تھا تاکہ اُنکے پیاروں کی زندگی خطرات سے دو چار نہ ہو اور وہ باحفاظت وطن واپس آجائیں ،اس موقع پر وزیر اعظم پاکستان میاں محمدنواز شریف نے بر وقت اقدامات کرکے حدیدہ میں پھنسے 502پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے نہ صرف اقدامات کیے بلکہ لمحہ بہ لمحہ صورت حال سے باخبر رہے، اُن کی ہدایت پر سول ایوی ایشن اتھارٹی اور پی آئی اے نے جس طرح کے اقدامات کئے وہ یقینا قابل ستائش ہیں، انہوں نے یمن میں پاکستان کے سفیر کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ سفارت خانہ نے پاکستانیوں کے انخلامیں اپنا بہترین کردار ادا کیا ہے ،کوکب اقبال نے کہا کہ قومی ایئرلائن پائلٹ اور تمام اسٹاف جو حدیدہ میں پھنسے پاکستانیوں کو یمن کے جنگی حالات میں بحفاظت پاکستان لیکر آیا ،انہوں نے یقینا بہادری کاکا ر نامہ انجام دیا ہے ،وہ نہ صرف مبارک باد کے مستحق ہیں بلکہ انہیں جلد ہی تقریب میں کنزیومر ایسوسی ایشن کی جانب سے ایوارڈ بھی دیا جائے گا ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.