لورالائی اور تربت میں ایف سی نے دو مختلف چھاپوں کے دور ان 10مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا

منگل 31 مارچ 2015 17:37

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء ) لورالائی اور تربت میں ایف سی نے دو مختلف چھاپوں کے دور ان 10مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق منگل کے روز ضلع لورالائی کے علاقے سر ڈاگ میں ایف سی نے اسرچ آپریشن کے دوران پانچ مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا اور تحقیقات ان کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

ایف سی نے ایک دوسرے چھاپے میں تربت میں پانچ مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ان سے تحقیقات شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :