ڈیرہ اسماعیل خان، شہبازی میں پولیس اوراشتہاری ملزمان میں مقابلہ

منگل 31 مارچ 2015 17:33

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء) علاقہ شہبازی میں پولیس اوراشتہاری ملزمان میں پولیس مقابلے کے دوران قتل ڈکیتی‘اغوائیگی سمیت درجنوں مقدمات میں پولیس کومطلوب بدنام زمانہ زمانی گروپ کاسرغنہ اشتہاری ملزم مخمدماراگیا۔بھاری مقدارمیں دستی بموں سمیت اسلحہ برآمد۔ملزم کے دیگرپانچ ساتھی گرفتار۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اوپنیالہ فہیم ممتازکواطلاع ملی کہ علاقہ شہبازی کے پہاڑوں میں قتل‘ڈکیتی اوردرجنوں مقدمات میں مطلوب زمانی گروپ کاسرغنہ محمدخان عرف مخمدولدزمان سکنہ کوتریان اپنے دیگرساتھیوں کے ساتھ موجودہے۔

جس پرڈی ایس پی پہاڑپورارباب خان کی قیادت میں ایلیٹ اورپولیس کی بھاری نفری موقع پرپہنچی۔اس دوران ملزمان اورپولیس میں فائرنگ کامقابلہ ہوا۔

(جاری ہے)

پولیس نے فائرنگ کے دوران زمانی گروپ کے سرغنہ اشتہاری ملزم مخمدکوہلاک کردیا۔جبکہ اسکے دیگرساتھی حبیب اللہ ‘افتخار‘دلاور‘شاہدآفریدی کوگرفتارکرکے پولیس نے موقع سے پانچ دستی بم‘ایک کلاشنکوف‘دوڈیٹونیٹر‘پانچ پستول اور99کارتوس برآمدکرلئے۔

سی ٹی ڈی پولیس نے تھانہ پنیالہ میں353-324-15AA-5Exp-7ATA-148-149-PPCکے تحت مقدمہ درج کرلیا۔پولیس نے موقع سے گزشتہ روزوانڈہ شیروسے اسلحہ کی نوک پراغواء ہونیوالی تسلیم بی بی کوبھی برآمدکرلیا۔تسلیم بی بی کوزمانی گروپ نے وانڈہ شیرومیں عشاء کے وقت اپنے گھرسے اسلحہ کی نوک پراغواء کیاتھا۔مذکورہ اشتہاری علاقہ میں دہشت کی علامت بن چکاتھا اوردرجنوں اغوائیگی‘ڈکیتی‘قتل اوردیگرسنگین مقدمات میں پولیس کومطلوب تھا۔

متعلقہ عنوان :