پیرا میڈیکل اسٹاف فیڈریشن نصیر آباد نے محکمہ ایریگیشن ایمپلائز یونین کے ملازمین کے احتجاج کی حمایت کردی

منگل 31 مارچ 2015 17:24

تمبو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء ) پیرا میڈیکل اسٹاف فیڈریشن نصیرآباد کے صدر مہرالله موسیانی جنرل سیکریڑی کامریڈ نذیر احمد مستوئی آغانیاز علی گولہ یاسین خان ڈومکی میراحمد دندور غلام محمد کٹبہار محمد اقبال بھٹو سنیئر رہنما حاجی فضل محمد کھوسہ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ ایریگیشن ایمپلائز یونین کے ملازمین کے چارٹر آف ڈیمانڈ پر عملدرآمد کے خلاف جاری احتجاج کی مکمل حمایت کرتے ہیں کیونکہ صوبائی حکومت ملازمین کے مسائل حل کرنے کے بجائے ان میں اضافہ کیا جا رہا ہے اور کہاکہ ایریگیشن ایمپلائز یونین کے ملازمین کے چارٹر آف ڈیمانڈ پر عملدرآمدنہ کیا گیا تو پیرا میڈیکل اسٹاف فیڈریشن بھی ایریگیشن ایمپلائز یونین کے ملازمین کیساتھ ہے ان کی ہر کال پر بھر پور شرکت کرکے ثابت کریں گے کہ بلوچستان کے تمام ملازمین ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو چکے ہیں وہ کسی بھی محکمہ کے ملازمین سے ناانصافی کو کسی صورت بھی برداشت نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہاکہ ایریگیشن ایمپلائز یونین کے ملازمین کے چارٹر آف ڈیمانڈ پر عملدرآمدنہ کرنا ملازمین کے ساتھ ظلم ذیادتی کے مترادف اقدام ہے کیونکہ ایریگیشن ایمپلائز یونین کے ملازمین قدرتی آفات ہو یا پھر کینالوں کی بھل صفائی اپنا خون پسینہ ایک کرکے کسانوں اور زمینداروں کیلئے پانی کی سہولت پیدا کرتے ہیں اور کہاکہ اب کسانوں اور زمینداروں پر بھی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ مشکل وقت میں ایریگیشن ایمپلائز یونین کے ملازمین کا مکمل ساتھ دیتے ہوئے ان کی احتجاجی تحریک کا حصہ بن جائیں تاکہ حکومت ملازمین فوری طورپر چارٹر آف ڈیمانڈ پر عملدرآمد شروع کرکے ملازمین کے مسائل کو حل کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :