موسیٰ کالونی ریڈیو اسٹیشن کی زمین کو پارک اور گراونڈکیلئے مختص کیا جائے ،ذوالفقار علی کھوسہ

منگل 31 مارچ 2015 17:24

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء ) جماعت اہلسنت بلوچستان کے صوبائی ناظم اعلی ذوالفقار علی کھوسہ نے قادری کرکٹ کلب کے نوجوانوں کے وفد سے صوبائی دفتر اہلسنت میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کے فلاح و بہبود کے کاموں میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے صرف دعووں اور اخباری بیانات تک محدد ہے ۔عوامی وعدوں کو ابھی تک پذیرائی نہیں دی جارہی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یونین کونسل کچی بیگ لاکھوں کی ہونے کے باوجود کہیں پر کوئی ایمرجنسی کیلئے ڈسپنسری اور نہ ہی کوئی پارک ہے اور نہ ہی ہمارے نوجوانوں کیلئے کوئی گراونڈہے تو ہم صوبائی حکومت سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ موسی کالونی ریڈیو اسٹیشن کی زمین کو پارک اور گراونڈکیلئے مختص کرکے نوجوانوں نسل کو بے راہ روی اور دیگربرائیوں سے بچایا جاسکے ۔ہمارے نوجوانوں کو بھی علاقوں کی ترقی و صفائی کیلئے کے فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیناچاہیے تاکہ ہمارے معاشرے میں پائی جانے والی مایوسی اور بے چینی کا خاتمہ کیاجاسکے ۔

متعلقہ عنوان :