ساہیوال، چار ڈاکوؤں نے پولیس کانسٹیبل کو فیملی سمیت اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا

منگل 31 مارچ 2015 17:23

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء) جی ٹی روڈ پر4 ڈاکوؤں نے پولیس کانسٹیبل کو فیملی سمیت اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا ،دن دیہاڑے 3ڈاکوؤں نے دیہاتی سے رقم چھین لی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جی ٹی روڈ ہڑپہ ٹول پلازہ کے قریب کارسوار ڈاکوؤں نے پولیس کانسٹیبل رانا فرحان اور اسکی فیملی جو کہ شادی کی تقریب میں جا رہے تھے سے اسلحہ کے زور پر زیورات ،نقدی موبائل فونز وغیرہ چھین لئے کار میں سوار ہو کر بآسانی فرار ہو گئے جس وقت ڈاکو واردات کر رہے تھے جائے وقوعہ سے چند گز کے فاصلے پر موٹر وے پولیس بھی موجود تھی پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ ٹیلی فون ایکسچینج کے قریب GD/66کے رہائشی منظور احمد سے 3ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر زبردستی 36ہزار روپے کی نقدی چھین لی اور فرار ہو گئے پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

متعلقہ عنوان :