بہترابلاغیاتی و انتظامی مہارتیں اہداف کے حصول کیلئے مضبوط بنیاد فراہم کرتی ہیں‘ ڈاکٹر فضل احمد خالد

منگل 31 مارچ 2015 16:18

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء) ٰیونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے وائس چانسلر ڈاکٹر فضل احمد خالد نے کہا ہے کہ کوالٹی ایجوکیشن کے ساتھ ساتھ بہترابلاغیاتی و انتظامی مہارتیں اہداف کے حصول کیلئے مضبوط بنیاد فراہم کرتی ہیں۔وہ آئی بی ایم میں یوای ٹی اور ایچ ای سی کے اشتراک سے انتظامی افسران کی8 روزہ تربیتی ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ اپنے تدریسی و انتظامی سٹاف کی پیشہ وارانہ مہارتوں میں اضافہ کیلئے تربیتی ورکشاپس کا باقاعدگی سے انعقاد کرتی ہے یہی وجہ ہے کہ ایک میچور انتظامی سسٹم اور سٹاف کے ساتھ یہ دوسری جامعات کیلئے رول ماڈل کا درجہ رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہنر مند افرادی قوت دنیا کا مقابلہ کرنے کے لئے لازمی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آئی ٹی میں مہارت عملے کی صلاحیتوں کے پنپنے کے لئے ناگزیر ہے۔

انہوں نے ہائرایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے شروع کردہ انتظامی تربیت کے اس سلسلے کو صحیح سمت میں اہم قدم قرار دیا جس کے مفید نتائج نکلیں گے۔ اس طرح کی تربیتی ورکشاپس غیر تدریسی عملے کو دفتری امور میں فعال بنانے میں اہم کردار اداکرتی ہیں۔ ورکشاپ میں 35 افسران نے حصہ لیا ۔ جنہیں وائس چانسلر نے سر ٹیفکیٹ تقسیم کیے ،ڈائرکٹر آئی بی ایم ڈاکٹر ندیم مفتی،رجسٹرار محمد آصف بھی اس موقع پر موجود تھے۔