پنجاب میں گورننس نام کی کوئی چیز دور بین سے بھی نظر نہیں آتی ‘ سر کاری محکموں میں سیاسی اور سفارشی بھر تیوں نے انکا بیڑہ غرق کر دیا ‘پنجاب کے حکمران خود کوئی کام کر نے کو تیار نہیں ڈاکٹرز سمیت ہر کسی کو سڑکوں پر آکر اپنا ”حق “لینا پڑتا ہے ‘پنجاب حکو مت ینگ ڈاکٹر زکے ساتھ کیے جانیوالے وعدوں کو پورا کر یں

تحر یک انصاف کی کور کمیٹی کے رکن و سابق گور نر پنجاب چوہدری محمد سرورکی گفتگو

منگل 31 مارچ 2015 15:21

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء) تحر یک انصاف کی کور کمیٹی کے رکن و سابق گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ پنجاب میں گورننس نام کی کوئی چیز دور بین سے بھی نظر نہیں آتی ‘سر کاری محکموں میں سیاسی اور سفارشی بھر تیوں نے انکا بیڑہ غرق کر دیا ‘پنجاب کے حکمران خود کوئی کام کر نے کو تیار نہیں ڈاکٹرز سمیت ہر کسی کو سڑکوں پر آکر اپنا ”حق “لینا پڑتا ہے ‘پنجاب حکو مت ینگ ڈاکٹر زکے ساتھ کیے جانیوالے وعدوں کو پورا کر یں۔

منگل کے روز گفتگو کرتے ہوئے تحر یک انصاف کی کور کمیٹی کے رکن و سابق گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ وعدوں سے مکر جانا پنجاب حکو مت کی عادت بن چکی ہے اور حکمرانوں نے اب تک درجنوں بار ینگ ڈاکٹر زسے مذاکرات او ر وعدے کیے مگر ان میں جو بھی وعدے کیے ان پر آج تک عمل نہیں ہو سکا جسکی وجہ سے ینگ ڈاکٹرز سٹرکوں پر آکر احتجاج کر نے پر مجبور ہیں اور حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے ڈاکٹر ز ہڑ تال پر ہیں جسکی سزا ہسپتالوں میں مر یضوں کو مل رہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے حکمران شوبازیاں مار نے کی بجائے صوبے میں گورننس کے حوالے سے عملی اقدامات کر یں اور سر کاری ملازمین کے مسائل ان کے سڑکوں پر آنے سے پہلے ہی حل کر دےئے جائیں تاکہ آئے روز سڑکوں پرہونیوالے احتجاج کی وجہ سے عوام کو درپیش مسائل سے بھی نجات دلائی جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :