کوئین آف فلاورز گلاب کی دنیا بھر میں 20 ہزار سے زائد اقسام پائی جاتی ہیں،محکمہ زراعت پنجاب

گلاب کی کاشت کے فروغ کے مزید اقدامات کی ضرورت ہے  زمین کی تیاری بھی اچھی طرح سے کی جائے  ترجمان کا بیان

منگل 31 مارچ 2015 15:14

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء‎) محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ کوئین آف فلاورز گلاب کی دنیا بھر میں 20 ہزار سے زائد اقسام پائی جاتی ہیں۔ گلاب بطور کٹ فلاور بہت اہمیت کا حامل ہے۔ ہالینڈ دنیا میں سب سے زیادہ گلاب اور دوسرے پھول پیدا کرنے والا ملک ہے۔ اعداد شمار کی روشنی میں گلاب کے پھول کی درآمد کے لحاظ سے جرمنی پہلے نمبر ہے ۔

(جاری ہے)

ماہرین نے کہا کہ پاکستان میں بھی کٹ فلاور کا کاروبار تیزی سے فروغ پا رہا ہے جس کی بدولت گلاب کی کاشت و اہمیت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے تاہم گلاب کی کاشت کے فروغ کے مزید اقدامات کی ضرورت ہے ۔ محکمہ زراعت راولپنڈی کے ترجمان نے کہا کہ گلاب کی کاشت کے لیے بھر بھری ، زرخیز اوراچھے نکاس والی زمین کا انتخاب اہم ہے اس زمین کا تعامل pH) )6سے 6.5تک ہونا چاہیے ۔ ترجمان نے ہدایت کی کہ گلاب کی کاشت کے لیے زمین کی تیاری اچھی طرح کریں ۔

متعلقہ عنوان :