کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں کے واجبات ادا نہ ہونے پر ان کے کاغذات پر ”اعتراضات“ لگا دیئے جائینگے

منگل 31 مارچ 2015 15:12

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء) کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں کے واجبات ادا نہ ہونے پر ان کے کاغذات پر ”اعتراضات“ لگا دیئے جائینگے اور جب تک واجبات کی ادائیگی کے این او سی نہیں دیئے جائینگے امیدوار انتخاب میں حصہ نہ لے سکیں گے کنٹونمنٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق ملک بھر کے کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کا کنٹونمنٹ بورڈز کے ہر قسم کے ٹیکسز اور واجبات کی کلیئرنس نہ ہونے پر انہیں الیکشن میں حصہ نہیں لینے دیا جائیگا ان کے کاغذات پر اعتراضات لگادیئے جائینگے جب تک سرگودھا سمیت ملک بھر کے کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواران این او سی نہیں دینگے اس وقت تک وہ الیکشن میں حصہ نہیں لے سکیں گے جن امیدواروں نے پانی کے بل‘ پراپرٹی ٹیکس‘ ٹیلی فون‘ بجلی‘ سوئی گیس‘ ویلتھ ٹیکس‘ قرض نادھندگان ‘ مقدمات بھگتنے والے امیدواروں کو نااہل قرار دیدیا جائیگا