فوادچوہدری نے مسلم امہ کے بارے میں دلچسپ بات کہہ دی

منگل 31 مارچ 2015 15:09

فوادچوہدری نے مسلم امہ کے بارے میں دلچسپ بات کہہ دی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماءفواد چوہدری نے کہاہے کہ ہمیں مسلم امہ سے جان چھڑانی چاہیے ، ہم ایک آزادملک ہیں ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے فواد چوہدری کاکہناتھاکہ یمن کی صورتحال یاسعودی عرب سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ، یہ ہمارے ساتھ کبھی کسی جنگ میں کھڑے نہیں ہوئے ، ہمیں بھی مسلم امہ سے جان چھڑانی چاہیے ۔ فوادچوہدری کاکہناتھاکہ پاکستان کو ایک قوم کی طرح سوچناچاہیے ، سعودی عرب اور ایران میں جا کر دیکھیں یہ لوگ پاکستانیوں کیساتھ کیا کرتے ہیں ، ہم لوگوں نے ویسے ہی معاملہ سرپر اُٹھایاہواہے ۔