رواں مالی سال کے دوران ذاتی قرض میں اضافہ ہو گیا

جولائی سے جنوری کے دوران ساڑھے 21ارب روپے کے ذاتی قرض حاصل کئے گئے

منگل 31 مارچ 2015 15:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء‎) رواں مالی سال کے دوران ذاتی قرض میں اضافہ ہو گیا۔ جولائی سے جنوری کے دوران ساڑھے 21ارب روپے کے ذاتی قرض حاصل کئے گئے۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بینک کے فروری تک کے عبوری اعدادوشمار کے مطابق ذاتی قرضوں کا مجموعی حجم 359ارب روپے ہو گیا، اس دوران گاڑیوں کی خریداری کیلئے دس ارب روپے کے قرض حاصل کئے گئے جس کے بعد مجموعی حجم 73ارب روپے سے بڑھ گیا۔ مکانوں کی تعمیر کیلئے حاصل قرضوں کا حجم 39ارب روپے ہو گیا۔