سرگودھا سمیت ملک بھر کے کنٹونمنٹ بورڈز میں انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کا عمل مکمل ہوگیا

منگل 31 مارچ 2015 15:02

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء) سرگودھا سمیت ملک بھر کے کنٹونمنٹ بورڈز میں انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کا عمل مکمل ہوگیا‘ کاغذات نامزدگی 31 مارچ تک وصول کئے گئے‘ ملک بھر کے 42 کنٹونمنٹ بورڈز اور ان میں بنائی گئی وارڈز کی تعداد کی تفصیلات جاری کردی گئی ہیں‘ کینٹ بورڈ سرگودھا میں 10 وارڈز‘ راولپنڈی میں 10 وارڈ‘ چکلالہ‘ واہ کینٹ‘ لاہورکینٹ‘ والٹن‘ گوجرانوالہ‘ حیدر آباد‘ ملتان‘ فیصل کینٹ میں 10,10‘ کلفٹن اور منوڑا کینٹ میں 20,20‘ ایبٹ آباد ‘ پشاور‘ سیالکوٹ‘ اوکاڑہ میں 5,5‘ نوشہرہ میں 4‘ ملیر‘ بہاولپور‘ رسالپور‘ کوہاٹ‘ ٹیکسلا‘ مری‘ اٹک‘ سنجوال‘ کامرہ‘ جہلم‘ منگلا‘ بنوں کورنگی‘ ڈیرہ اسماعیل خان‘ چراٹ‘ مردان‘ حویلیاں‘ ژوب‘ لورا لائی‘ پنو عاقل اور کوئٹہ میں بھی 2-2 وارڈ بنائے گئے ہیں‘ ہر وارڈز سے ایک کونسلر منتخب کیا جائیگا‘ جبکہ کسان‘ لیبر‘ اقلیتی اور خاتون کونسلرز نو منتخب ممبران منتخب کرینگے مجموعی طور پر 433 کونسلرز منتخب ہونگے جن میں 207 کونسلرز براہ راست عوامی ووٹ جبکہ 126 اقلیتی ‘ کسان ‘ خاتون کونسلز منتخب نمائندے چنیں گے اور 42 وائس پریزیڈنٹ منتخب کئے جائینگے جبکہ پریزیڈنٹ بلحاظ عہدہ اسٹیشن کمانڈرز‘ بیس کمانڈرز ہونگے‘ وائس پریزیڈنٹ اس بار اسٹئیشن کمانبڈرز کے بجائے الیکشن کمیشن خود منتخب کرایگا ۔