بھارت نے پاکستان کو سستے داموں ایل این جی گیس فراہم کرنے پر آمادگی ظاہر کردی

معاہدے کے تحت پاکستان کو 5 سال تک گیس فراہم کی جائیگی

منگل 31 مارچ 2015 14:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء‎) بھارت نے پاکستان کو سستے داموں ایل این جی گیس فراہم کرنے پر آمادگی ظاہر کردی۔بھارتی وزیر کا کہنا ہے کہ معاہدے کے تحت پاکستان کو 5سال تک گیس فراہم کی جائیگی۔

(جاری ہے)

بھارتی وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ دہلی حکومت پاکستان کو سستے داموں ایل این جی گیس فراہم کرنے کیلئے تیار ہے، گزشتہ سال سفارتی، جغرافیائی اور سیاسی مسائل کی بنا پر بھارت کی جانب سے پاکستان کو قدرتی گیس فروخت کرنے کا معاہدہ ملتوی ہوگیا تھا۔

بھارتی وزیر کے مطابق بھارت پاکستان کو پانچ سال تک ایل این اجی فراہم کریگا، معاہدے کے مطابق بھارت شمال مغربی ریاستوں مہاراشٹر اور گجرات سے پاکستان کو گیس فراہم کریگا، بھارت، گیس فراہم کرنے کیلئے بنگلہ دیش، سری لنکا نیپال اور بھوٹان کے ساتھ بھی مذاکرات کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :