بھارت پاکستان کو سستے داموں ایل این جی گیس فراہم کرنے پر آمادہ

منگل 31 مارچ 2015 14:52

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء) بھارت نے پاکستان کو سستے داموں ایل این جی گیس فراہم کرنے پر آمادگی ظاہر کردی، بھارتی وزیر کا کہنا ہے کہ معاہدے کے تحت اسلام اباد کو پانچ سال تک گیس فراہم کی جائے گی۔

(جاری ہے)

بھارتی وزیر پیٹرولیم کا کہنا ہے کہ دہلی حکومت پاکستان کو سستے داموں ایل این جی گیس فراہم کرنے کے لیے تیار ہے، گذشتہ سال سفارتی، جغرافیائی اور سیاسی مسائل کی بنا پر بھارت کی جانب سے پاکستان کو قدرتی گیس فروخت کرنے کا معاہدہ ملتوی ہوگیا تھا۔

بھارتی وزیر کے مطابق بھارت پاکستان کو پانچ سال تک ایل این اجی فراہم کرے گا، معاہدے کے مطابق بھارت اپنی شمال مغربی ریاستوں مہاراشٹر اور گجرات سے پاکستان کو گیس فراہم کرے گا، بھارت، گیس فراہم کرنے کے لئے بنگلہ دیش، سری لنکا نیپال اور بھوٹان کے ساتھ بھی مذاکرات کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :