پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرضے کی چھٹی قسط کل ملنے کا امکان

منگل 31 مارچ 2015 14:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء) آئی ایم ایف منظور شدہ قرض میں سے 50 کروڑ ڈالر کی قسط آج جاری کرسکتا ہے۔رقم ملنے سے ملکی زرمبادلہ ذخائر مزید بہتر ہو جائینگے۔

(جاری ہے)

وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے پاکستان کیلئے منظورشدہ 66 ارب ڈالر مالیت کے قرض پروگرام کے تحت 50 کروڑ ڈالر کی چھٹی قسط آج موصول ہونے کی توقع ہے، جس کے بعد ملکی زر مبادلہ ذخائر 16 ارب 60 کروڑ ڈالر کی سطح تک پہنچ سکتے ہیں۔چھٹی قسط کی وصولی کے بعد عالمی مالیاتی ادارے سے ملنے والی رقم کی کل مالیت35 ارب ڈالرہوجائیگی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ملکی زر مبادلہ ذخائر میں اضافے سے روپے کی قدر میں استحکام دیکھا جاسکے گا۔

متعلقہ عنوان :