مشین ریڈایبل پاسپورٹ معاملہ

وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ میں معاملے کو حل کرنے پر اتفاق

منگل 31 مارچ 2015 14:12

مشین ریڈایبل پاسپورٹ معاملہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء) وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ کے درمیان غیر ملکی مشنز میں مشین ریڈایبل پاسپورٹ کے حوالے سے اتفاق ہوگیا ہے اور یہ مسئلہ جلد حل ہوجائے گا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت شروع میں وزارت خارجہ کو سکیورٹی خدشات کے باعث یہ ٹاسک دینے سے گریزاں تھی اب اس نے کچھ مختص پاکستانی سفارتخانوں میں یہ ٹاسک وزارت خارجہ کو دینے پر رضا مندی ظاہر کی ہے ۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے 2013ء میں حکم جاری کیا گیا تھا کہ تارکین وطن پاکستانیوں کو پاسپورٹس دینے کا ٹاسک وزارت داخلہ سے وزارت خارجہ کو ٹرانسفر کیا جانا چاہیے اور اس مقصد کیلئے بیرون ملک افسران تعینات کئے جائیں ۔ حکومت کا کہنا ہے کہ یہ قدم بچت اقدامات کے تحت اٹھایا گیا تاکہ قومی خزانے پر غیر ترقیاتی بجٹ میں کمی ہوسکے ۔

(جاری ہے)

تاہم وزیراعظم کا یہ حکم اب تک نافذ العمل نہیں ہوسکا تھا کیونکہ وزارت داخلہ نے یہ کہہ کر فیصلہ پر اعتراضات کئے تھے کہ پاسپورٹ آفس کا حساس ڈیٹا وزارت خارجہ کو نہیں دیا جاسکتا ۔ وزارت داخلہ کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ ہم نے وزارت خارج کے ساتھ تمام ایشوز ڈسکس کرلئے ہیں اور یہ معاملہ جلد حل ہوجائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ایک تجویز یہ ہے کہ وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ کے درمیان کام کو تقسیم کردیا جائے

متعلقہ عنوان :