لاہورہائی کورٹ کے جسٹس انوار الحق نے سانحہ یوحنا آبادکیس کی سماعت سے معذرت کرلی

منگل 31 مارچ 2015 13:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوارالحق نے سانحہ یوحنا آباد کے الزام میں مسیحی برادری کے درجنوں افراد کو غیرقانونی حراست میں رکھنے کیخلاف کیس کی سماعت سے معذرت کرتے ہوئے کیس کسی اور عدالت میں سماعت کیلئے بھجوانے کیلئے فائل چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کو بھجوا دی۔

(جاری ہے)

منگل کو لاہور ہائیکورٹ میں درخواست گزار ایم اے جوزف کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ نشتر ٹاون پولیس نے سانحہ یوحنا آباد اور 2 افراد کو زندہ جلانے کے الزام میں درجنوں مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کو غیرقانونی حراست میں رکھا ہوا ہے جبکہ انہیں کسی بھی عدالت میں پیش نہیں کیا جا رہا جو غیرقانونی اور غیر آئینی اقدام ہے۔

لہٰذا انہیں بازیاب کروا کے رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔ دوران سماعت ایس ایس پی انوسٹی گیشن رانا ایاز سلیم عدالت میں پیش ہوئے لیکن جسٹس انوار الحق نے ذاتی وجوہات کی بنیاد پر کیس کی سماعت سے معذرت کرلی اور کیس کسی اور عدالت میں لگوانے کے لیے فائل چیف جسٹس منظور احمد ملک کوواپس بھجوا دی۔

متعلقہ عنوان :