اداکارہ آفرین کی پاؤں زخمی ہونے کے باوجود شاندار پرفامنس

منگل 31 مارچ 2015 13:13

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء) اداکارہ آفرین نے رقص کے دوران اپنے پاؤں زخمی کر لیے ۔ ذرائع کے مطابق شالیمار تھیٹر میں زیر نمائش اسٹیج ڈرامہ ” میں بھنگڑا پانا “ کے دوران اداکارہ آفرین جب اپنی ڈانس پرفارمنس کے لئے اسٹیج پر آئی تو وہاں کسی اداکارہ کی چوڑیاں ٹوٹ کر گری پڑی تھیں تاہم بے خیالی کے عالم میں آفرین نے رقص کرنا شروع کر دیا ۔

(جاری ہے)

اسی دوران ٹوٹی چوڑیاں لگنے سے آفرین کے پاؤں سے خون بہنے لگا مگر آفرین نے پاؤں زخمی ہونے کے باوجود بھی اپنی پرفارمنس جاری رکھی جس پر ہال میں موجود ڈرامہ شائقین نے کھڑے ہو کر زبردست تالیوں کے ساتھ اداکارہ آفرین کو ان کی شاندار پرفارمنس پر داد دی ۔ جب آفرین بیک اسٹیج پر گئی تو وہاں پر بھی ان کے ساتھی فنکاروں نے ان کی شاندار پرفارمنس پر مبارکباد دی ۔

متعلقہ عنوان :