سکرپٹ کا اچھا اور معیاری ہونا فلم اور ڈرامہ کی کامیابی کی ضمانت ہوتا ہے‘ صائمہ نور

منگل 31 مارچ 2015 12:55

سکرپٹ کا اچھا اور معیاری ہونا فلم اور ڈرامہ کی کامیابی کی ضمانت ہوتا ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء) پاکستان فلم انڈسٹری کی مایہ ناز اداکار صائمہ نور نے کہا ہے کہ سکرپٹ کا اچھا اور معیاری ہونا فلم اور ڈرامہ کی کامیابی کی ضمانت ہوتا ہے ، ماضی میں جتنی بھی فلمیں اور ٹی وی ڈرامے ہٹ ہوئے ہیں ان کے سکرپٹ بڑے عمدہ اور معیاری تھے اور ان پر بڑی محنت کی گئی تھی ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے صائمہ نور نے کہا کہ لوکیشن و کردار نگاری کسی بھی پراجیکٹ میں بڑی اہمیت کی حامل ہوتی ہے ۔

موجودہ دور میں بڑے اچھے موضوعات پر فلمیں بنائی جا رہی ہیں جو بڑی خوشی کی بات ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام اچھی فلم دیکھا چاہتے ہیں ، اب عوام کے مزاج کے عین مطابق فلمیں بنائی جائیں تاکہ ناراض فلم بینوں کو دوبارہ سینما گھروں میں واپس لایا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :