آنیوالے اپنے پراجیکٹوں میں سے جہاں میری ضرورت ہوئی اداکاری کر لوں گی‘ انوشکا شرما

منگل 31 مارچ 2015 12:48

آنیوالے اپنے پراجیکٹوں میں سے جہاں میری ضرورت ہوئی اداکاری کر لوں گی‘ ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء) بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما نے کہا ہے کہ اپنے انیوالے پراجیکٹ میں جہاں ضرورت ہو اداکاری کر لوں گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں اپنی فلموں سے بالکل مطمئن ہوں تاہم اپنے کام کے حوالے سے مزید ذمہ داری کا مظاہرہ کرتی رہوں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فلم این ایچ ٹین کو میں نے کبھی بھی خطرے کے طور پر نہیں لیا تھا بلکہ میں نے ہمیشہ یہ سوچا تھا کہ یہ فلم بہت ہی اچھا بزنس کرے گی اور یہی میرے ساتھ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنے بھائی کیساتھ ملکر مزید دو پراجیکٹوں پر کام کر رہی ہوں تاہم ان میں سے کسی ایک میں بھی خود اکدارہ نہیں کرونگی تاہم انہوں نے کہا کہ اگر ان دونوں فلموں میں سے کسی ایک میں بھی میری ضرورت ہوئی تو وہاں اداکاری کر لوں گی۔