زرداری اور نواز شریف کا کوئی نظریہ نہیں،عمران خان

منگل 31 مارچ 2015 12:20

زرداری اور نواز شریف کا کوئی نظریہ نہیں،عمران خان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری کے اثاثے ملک سے باہر پڑے ہیں آخر پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے ارکان لیڈروں سے اثاثوں کی معلومات کیوں نہیں پوچھتے ہیں ۔

(جاری ہے)

منگل کے روز عمران خان نے اپنے بیان میں ایک بار پھر نواز شریف اور آصف زرداری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ آصف زرداری اور نواز شریف دونوں کا کوئی نظریہ نہیں ہے اور اسی نظریے کی کمی سے حکومت کسی بھی تنازع میں پڑ جاتی ہے انہوں نے کہا کہ آصف زرداری اور نواز شریف دونوں مک مکا کی سیاست میں مشغول ہیں اور دونوں ایک دوسرے کیپیسو ں کو بچانے میں لگے ہوئے ہیں دونوں نے بے پناہ اثاثے ملک سے باہر بنائے ہوئے ہیں آخر پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے ارکان لیڈروں سے اثاثوں کی معلومات حاصل کیوں نہیں کرتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :