بے نظیر قتل کیس میں گواہی،امریکی صحافی مارک سیگل کا پاکستان آنے سے انکار

منگل 31 مارچ 2015 11:51

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء) بے نظیر قتل کیس کے اہم گواہ امریکی صحافی مارک سیگل نے گواہی کیلئے پاکستان آنے سے انکار کر دیا۔

(جاری ہے)

منگل کے روز بے نظیر قتل کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہو ئی جہا ں روزانہ کی بنیاد پر بیا نا ت قلمبند کرائے جارہے ہیں، بے نظیر قتل کیس میں گواہی کے لئے جب پراسیکیوٹر ٹیم نے امریکی صحافی مارک سیگل سے رابطہ کیا تو انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ گواہی کیلئے پاکستان نہیں آ سکتا کیونکہ پاکستان میں سکیورٹی کے شدید خطرات ہیں اگر ضروری ہو تو وہ ویڈیو لنک کے ذریعے اپنا بیان ریکارڈ کرا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صحافی مارک سینگل متعدد بار بیانات میں کہہ چکے ہیں ہیں کہ سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو نے ان سے ملاقات کی تھی جس میں انہوں نے مشرف کی دھمکیوں اور زندگی کو لاحق خطرات سے آگاہ کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :