راجن پور، وین اور ٹرک میں تصادم ،خاتون سمیت چار افراد جاں بحق،چار زخمی

منگل 31 مارچ 2015 11:17

راجن پور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء )راجن پور انڈس ہائی وے کے قریب وین اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت چار افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے،زخمیوں کوقریبی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے اورہلاکتوں میں اضافہ کاخدشہ ہے ۔

(جاری ہے)

ڈیرہ غازی خان سے آنے والی مسافر وین انڈس ہائی وے ریلوے پھاٹک کے قریب ٹرک سے ٹکراگئی۔ وین اور ٹرک کے تصادم میں خاتون سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ جبکہ حادثے کے نتیجہ میں دو بچوں اور ایک خاتون سمیت چار افراد زخمی بھی ہوئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو حکام نے لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔