کوئٹہ،میرحاصل خان بزنجوودیگررہنماؤں کی پریس کلب کے نومنتخب صدرشہزادہ ذوالفقار جنرل سیکرٹری خلیل احمداوران کے کابینہ کومبارکباد

پیر 30 مارچ 2015 23:26

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی صدروسینیٹرمیرحاصل خان بزنجو،مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹریاسین بلوچ،نائب صدرمیر طاہربزنجو،صوبائی قائم مقام صدرمحمداقبال زہری،صوبائی جنرل سیکرٹری عبدالخالق بلوچ ودیگررہنماؤں نے کوئٹہ پریس کلب کے نومنتخب صدرشہزادہ ذوالفقارجنرل سیکرٹری خلیل احمداوران کے کابینہ کومبارکباد پیش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ آزاد صحافت کیلئے ماضی کی طرح آئندہ بھی صوبہ کے حقوق اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے ۔