صوبے کے آٹھوں کنٹونمنٹس بورڈز میں بلدیاتی انتخابات ڈیوٹیوں کے لئے ملازمین کی تفصیلات الیکشن کمیشن آف پاکستان نے طلب کر لیں

پیر 30 مارچ 2015 23:24

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) صوبے کے آٹھوں کنٹونمنٹس بورڈز میں بلدیاتی انتخابات ڈیوٹیوں کے لئے ملازمین کی تفصیلات الیکشن کمیشن آف پاکستان نے طلب کر لی ہے ۔

(جاری ہے)

پچیس اپریل کو پشاور سمیت ملک بھر کے بائیس کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات ہو رہے ہیں بلدیاتی انتخابات کے لئے سرگرمیاں کنٹونمنٹ بورڈز میں تیزی کے ساتھ جاری ہے ۔بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملازمین کی تفصیلات طلب کی ہے تاکہ ان کی ڈیوٹیاں لگائی جاسکے صوبے میں آئندہ ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لئے بھی صوبائی حکومت سے سرکاری محکموں اور محکمہ تعلیم کے ملازمین کی تفصیلات طلب کی ہے ۔ محکمہ تعلیم کے ملازمین کی ڈیوٹیاں بلدیاتی انتخابات میں لگائی جائیگی ۔