جنوبی وزیرستان کے متاثرین کی واپسی کا 12واں مرحلہ (آج) اختتام پذیرہوگا

پیر 30 مارچ 2015 23:04

ٹانک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) جنوبی وزیرستان کے متاثرین کی واپسی کابارہواں مرحلہ (آج) منگل کو اختتام پذیرہوگا۔پیر کو 384خاندانوں پر مشتمل قافلہ کوڑ قلعہ سے جنوبی وزیرستان پہنچادیاگیا ۔سرکاری ذ رائع کے مطابق پولیٹیکل انتظامیہ اور پاک فوج کے تعاون سے سولہ مارچ سے شروع ہونے والی جنوبی وزیرستان کے متاثرین کی واپسی کی بارہویں مہم کے دوران اب تک4402خاندان جنوبی وزیرستان کی تحصیل سرویکئی اور تحصیل سراروغہ کے مختلف علاقوں مولے خان سرائے،ڈیبہ ،ڈانڈا کچ،پیرکلے،پاستے اولڈسر ویکئی، لوئر مدیجان،شین ورسک،سپین کائی رغزائی ،کوٹ کائی،سرروغہ ،جنتہ ،پڑتیگے،شابوزئی،ڈیتہ والا ،سپیدورائی ،زانکئی ،سوئے پنگہ ،مادیکائی اور دیگر علاقوں میں پہنچادئے گئے ۔

واپس جانے والے خاندانوں کی تفصیل کچھ اس طرح ہیں جن میں 16مارچ کو 209خاندان، 17مارچ کو 152خاندان ، 18مارچ کو 102خاندان 19مارچ کو 258خاندان، 20مارچ کو 76خاندان ،21مارچ کو250 خاندان،22مارچ کو203خاندان، 23مارچ کو401خاندان ،24مارچ کو 323خاندان،25مارچ کو797خاندان اور26مارچ کو397 خاندان27مارچ کو329خاندان،28مارچ کو368خاندان،29مارچ کو153خاندان اور30مارچ کو384خاندان جنوبی وزیرستان پہنچا دئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جنوبی وزیرستان کے متاثرین آپریشن راہ نجات کی وجہ سے اکتوبر 2009ء میں اپنے علاقوں سے نقل مکانی کرتے ہوئے ٹانک ،ڈیرہ اسمعیل خان اور ملک کے دیگر حصوں میں پناہ لے لی تھی۔ جنوبی وزیرستان کے متاثرین کی واپسی کا یہ گیارواں مرحلہ ہے۔اس سے قبل 4دسمبر 2010ء کو جنوبی وزیرستان کی واپسی کا عمل شروع ہوا تھا اور مرحلہ وار 12ہزار کے قریب خاندان جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں چگملائی ،شہور ،سپین کائی رغزائی ،کوٹ کئی ،سراروغہ اور دیگر علاقوں میں جا چکے ہیں۔

موجودہ واپسی کے مرحلے کے لئے 4ہزار 937خاندانوں نے رجسٹریشن کی ہے جو جنوبی وزیرستان کی تحصیل سرویکئی اور تحصیل سراروغہ کے مختلف علاقوں میں مرحلہ وار بھیجے جارہے ہیں۔واپس جانے والے خاندانوں کو فی خاندان 10ہزار روپے سم کے ذریعے اور جنوبی وزیرستان پہنچنے پر 25ہزار روپے دئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :