غازی،نوجوان غازی بھروتھا نہر میں ڈوب کر جاں بحق ،نعش کی تلاش شروع کر دی گئی

پیر 30 مارچ 2015 23:04

غازی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء)تحصیل غازی میں نوجوان غازی بھروتھا نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا ۔ نعش کی تلاش شروع کر دی گئی۔

(جاری ہے)

ایس ایچ اوپولیس تھانہ غازی حاکم خان کے مطابق ضلع ہری پور کی تحصیل غازی کے موضع خالو میں ہملٹ پل کے ساتھ ملحقہ ایریا میں 22سالہ نوجوان ناصر شاہ ولد کرامت شاہ ساکنہ بھرواسہ پانی پینے کے لئے غازی بھروتھا نہر میں نیچے گیا کہ اچانک پاوں پھسلنے سے پانی میں گر جانے سے ڈوب گیاجس کی تلاش کا کام شروع کر دیا گیا نوجوان کے ڈوبنے کا واقعہ سیکورٹی عملہ کے قریب پیش آیا جہاں پر نہر پرسیکورٹی کا عملہ ڈیوٹی انجام دے رہاتھا۔