قوم کی بیٹی ڈاکٹرعافیہ کے امریکی قید میں 12سال مکمل ہو گئے ،
سول سوسائٹی اور عافیہ موومنٹ کے ورکرز نے کراچی پریس کلب کے باہر چراغ جلا کر اظہار یکجہتی کیا
پیر 30 مارچ 2015 22:47
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) سول سوسائٹی اور عافیہ موومنٹ کے ورکرز کی جانب سے کراچی پریس کلب پر چراغ جلا کر قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے امریکی قید میں 12سال مکمل ہونے پراظہار یکجہتی کیا گیا۔ اس موقع پرسول سوسائٹی کے سماجی رہنما سلمان نواب نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے سیاستدان آپس میں اختلاف کی گندی سیاست میں مصروف رہے اور ڈاکٹر عافیہ کی شرمناک قید کو بارہ سال مکمل ہوگئے ۔
انہوں نے اس بات پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ گزشتہ 12سالوں کے درمیان کسی پاکستانی حکمران نے ڈاکٹر عافیہ کی وطن واپسی کیلئے امریکہ سے باضابطہ مطالبہ نہیں کیا اور عافیہ کے خاندان اور قوم کو محض جھوٹے وعدے اور تسلیاں دیتے رہے ۔ واضح رہے کہ پاکستانی ماہر تعلیم ڈاکٹر عافیہ کو ان کے تین کمسن بچوں سمیت 30مارچ 2003کو کراچی سے اغواء کرکے ڈالروں کے عوض فروخت کیا گیا تھا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آئی ایم ایف نے پاکستانی معیشت کی بہتری پر مثبت ردعمل دیدیا
-
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات ،باہمی تعاون اورمختلف امور پر تبادلہ خیال
-
یوسف رضا گیلانی کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں گاڑی پر ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت
-
متحدہ عرب امارات سے ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے9ماہ میں سالانہ بنیادوں پراضافہ
-
صدرمملکت آصف علی زرداری کی لانڈھی کراچی میں خود کٴْش دھماکے اور فائرنگ کی مذمت
-
وزیرخزانہ کی برطانوی وزیرمملکت سے ملاقات ، تعلیم اور صحت کے حوالے سے گفتگو
-
پاکستان کی معیشت 2047 تک تین ٹریلین ڈالرتک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، وزیر خزانہ
-
سپیکرنے سنی اتحاد کونسل کے معطل اراکین کی رکنیت بحال کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے،شیر افضل مروت
-
مصدق ملک سے یو ای اے کے سفیر کی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
ْترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کی وزیر دفاع سے ملاقات،دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
صدارتی خطاب پر بحث کیلئے تحریک رواں سیشن کے ایجنڈے پر لائی جائیگی ، اعظم نذیر تارڑ
-
وزیراعظم کی لانڈھی میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.