جکارتہ،انڈونیشیا کے صوبے جاوا میں شدید بارشوں اور مٹی کے تودے گرنے سے 12 افراد ہلاک

پیر 30 مارچ 2015 22:39

جکارتا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) انڈونیشیا کے صوبے جاوا میں شدید بارشوں اور مٹی کے تودے گرنے سے 12 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا کے جنوبی صوبے جاوا میں گزشتہ کئی روز سے جاری بارش نے نظام زندگی مفلوج کردیا بارشوں اور لینڈ سلائڈنگ کے باعث اب تک درجنوں مکان منہدم ہوچکے ہیں، امداد کارکنوں نے ملبے تلے دبے 12 افراد کی لاشیں نکال لی ہیں جب کہ متعدد اب بھی لاپتہ ہیں، اس کے علاوہ ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیاواضح رہے کہ گذشتہ برس بھی جاوا میں طوفانی بارشوں کے سبب 56افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :