صولت مرزا پکڑے جانے سے پہلے الطاف حسین سے رابطے میں تھے،اہلیہ،

فاروق ستار نے کہہ دیا ہے اب آپ جانے اور آپ کا کام،ہمارا کام ختم ہوگیا ہے،انٹرویو

پیر 30 مارچ 2015 22:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) سزائے موت کے قیدی صولت مرزا کی اہلیہ نے کہا ہے کہ صولت مرزا پکڑے جانے سے پہلے ملک سے باہر الطاف حسین سے رابطے میں تھے۔

(جاری ہے)

صولت مرزا کی اہلیہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ ماہ آخری بار نائن زیرو گئے اس کے بعد مکاچوک سے آگے نہیں جانے دیا گیا، فاروق ستار نے کہاکہ اب آپ جانے آپ کا کام  ہمارا کام اب ختم ہوگیا، یہ سنگین مذاق ہے کہ ایم کیوایم صولت مرزا کو نہیں جانتی۔