اوگرا نے یکم اپریل سے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کر دی،

جی ایس ٹی ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے قیمتیں برقرار رکھے جانے کا امکان

پیر 30 مارچ 2015 22:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) اوگرا نے یکم اپریل سے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کر دی ہے تاہم جی ایس ٹی ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے قیمتیں برقرار رکھے جانے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

اوگرا ذرائع کیمطابق وزارت تیل وگیس کو بھیجی گئی سمری میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے 66 پیسے فی لٹر تک اضافے کی تجویز دی گئی ہے جس میں کہا گیا کہ یکم اپریل سے پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا جائے ہائی آکٹین کی قیمت 7 روپے 66 پیسے فی لٹر ، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 25 پیسے لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 56 پیسیاور مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے 56 پیسے فی لٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق جی ایس ٹی ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے قیمتیں برقرار رکھے جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :