شمال مشرقی یمن میں پناہ گزینوں کے کیمپ پر حملے میں 15 افراد ہلاک ،متعدد زخمی ،
عدن میں حوثی باغیوں اور سرکاری فوج کے مابین لڑائی شدت اختیار کر گئی ، جب تک باغی پیچھے نہیں ہٹیں گے حملے جاری رہیں گے،سعودی اتحاد
پیر 30 مارچ 2015 22:23
صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) شمال مشرقی یمن میں پناہ گزینوں کے ایک کیمپ پر حملے میں 15 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے عدن میں حوثی باغیوں اور سرکاری فوج کے مابین لڑائی شدت اختیار کر گئی امدادی ادارے میڈیسن ساں فرنٹیئرز کے مطابق حملے کا نشانہ بننے والا کیمپ ملک کے شمال مشرقی صوبے حجہ میں واقع تھا اور اسے اتوار اور پیر کی درمیانی شب نشانہ بنایا گیا۔
ایم ایس ایف کے مشرقِ وسطیٰ کے لیے ادارے کے مینیجر پیبلو مارکو نے بتایا کہ المزراک نامی کیمپ پر ’فضائی حملہ ہوا جس کے بعد 15 لاشوں اور 30 زخمیوں کو ہرادہ کے ہسپتال منتقل کیا گیا پیبلو مارکو نے اس حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا اقوامِ متحدہ کے انسانی امداد کے ادارے اوچا نے بھی پناہ گزینوں کے کیمپ کو نشانہ بنائے جانے کی تصدیق کی المزراک نامی کیمپ 2009 سے قائم ہے اور یہاں حوثیوں اور حکومت کی لڑائی سے متاثر ہونے والے افراد مقیم تھے۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
آسڑیلین پاکستانی نینشل ایسوی ایشن اپنا کے زیر اہتمام عید کے موقع پرقیونسلنڈ میں سال 2023 میں سماجی ،معاشرتی اور مذہبی خدمات پر اپنا عید ایوارڈ دیے
-
حماس قیادت دوحا میں رہے گی، قطرکا دو ٹوک پیغام
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
-
امریکہ، طالب علموں سے زیادتی کرنے والی 25 خواتین اساتذہ گرفتار
-
روس اورچین نے باہمی تجارت کیلئے ڈالرکا استعمال ختم کردیا
-
امریکی سینیٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کے لئے قانون سازی کی منظوری دے دی
-
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
-
ٹیسلا نے 4 ماہ قبل بنائی گئی یو ایس گروتھ ٹیم کو فارغ کردیا
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان سے سری لنکا کے دورے پر پہنچ گئے
-
شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کو نئی شاہی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں
-
بھارت کا میڈیا عوام کے مسائل اجاگر کرنے کے بجائے مودی کے گن گاتا ہے،راہول گاندھی
-
تارکین وطن کے حوالہ سے صورتحال پر مغرب میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے، ایلون مسک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.