پاکستان کا عدن کے قریب تازہ لڑائی کے باعث محصور پاکستانیوں کو سمندری راستے سے نکالنے کا فیصلہ،

چین کی مدد سے بھی پاکستانیوں کو سمندری راستے سے نکالنے کا جائزہ لیا جا رہاہے ، پاکستان نیوی کے بحری جہاز علاقہ میں بھجوا دیئے گئے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

پیر 30 مارچ 2015 22:16

پاکستان کا عدن کے قریب تازہ لڑائی کے باعث محصور پاکستانیوں کو سمندری ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) پاکستان نے عدن کے قریب تازہ لڑائی شروع ہوجانے کے باعث محصور پاکستانیوں کو سمندری راستے سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ چین کی مدد سے بھی پاکستانیوں کو سمندری راستے سے نکالنے کا جائزہ لیا جا رہاہے ، پاکستان نیوی کے بحری جہاز علاقہ میں بھجوا دیئے گئے ہیں ۔ پیر کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق یہ امر حوصلہ افزا ہے کہ وزیراعظم کی ذاتی رہنمائی اور پی آئی اے سمیت تمام متعلقہ اداروں کی عمدہ کوارڈی نیشن کی بدولت 500 سے زائد محصور پاکستانیوں کویمن سے بروقت نکال لیا گیا ہے ۔

بیان کے مطابق اب ہماری کوششیں یمن میں پھنسے ہوئے باقی پاکستانیوں کو نکالنے پر مرکوز ہے جو زیادہ تر عدن اور مکلہ میں محصور ہیں ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ عدن کے ارد گرد تازہ لڑائی کی وجہ سے وہاں محصور پاکستانی عدن سے مکلہ نہیں پہنچ پا رہے جو کہ تقریبا9 گھنٹے کی مسافت پر ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پی آئی اے کا ایک طیارہ پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کیلئے تیار کھڑا ہے تاہم اب ہم نے پاکستانیوں کو سمندر کے راستے نکالنے کا آپشن اختیار کرنا ہو گا ۔

ترجمان کے مطابق پاک بحریہ کے بحری جہازوں کو علاقہ میں بھجوا دیا گیا ہے اور وہ چند روز میں وہاں پہنچ جائیں گے جن کے ذریعے عدن اور مکلہ میں محصور پاکستانیوں کو نکالا جائیگا۔ بیان کے مطابق پاکستانیوں کو بحفاظت نکالنے کیلئے تمام لاجسٹک انتظامات کر لئے گئے ہیں ۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اس کے ساتھ ساتھ عدن میں محصور پاکستانیوں کو چین کی مدد سے نکالنے کے امکان کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے کیونکہ چینی بحری جہاز اپنے شہریوں کو عدن سے نکالنے کا آپریشن سر انجام دے رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :