حیدرآباد ،پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروا ئی جاری،متعدد گرفتار

پیر 30 مارچ 2015 22:04

حیدرآباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء ) پولیس کی ڈاکوؤں‘ جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی حیدرآباد کے اسپیشل ایٹی ٹیررسٹ اسکواڈ اورحسین آباد پولیس کو دوران اسنیپ پیٹرولنگ کچی آبادی بچاؤ بند یونٹ نمبر 4 کے قریب بدنام زمانہ بھتہ خوروں کی نقل و حرکت کی اطلاع پر جیسے ہی پولیس مذکورہ مقام پر پہنچی ملزمان نے پولیس کو آتا ہوا دیکھ کر فائرنگ شروع کردی اور فرار ہوگئے، پولیس نے تمام تھانوں کو الرٹ کردیا اور ملزمان کا تعاقب شروع کردیا گیا، تھانہ بی سیکشن پولیس کو مذکورہ ملزمان کی بچاؤ بند یونٹ نمبر 5 کے قریب موجودگی کی اطلاع ملی،پولیس مذکورہ مقام پر پہنچی تو مسلح ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار کی کوشش کی، پولیس نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے بھتہ خور ڈکیت محمد اسلم عرف اسلو جونیجو ولد غلام عباس عرف وسان جونیجو سکنہ نیو وحدت کالونی مقابلے میں زخمی اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا، ٹنڈوجام پولیس کو دوران پیٹرولنگ و اسنیپ چیکنگ زمان شاہ لنک روڈ کے قریب ڈاکوؤں کی موجودگی کی مخفی اطلاع ملی ‘ پولیس بروقت کاروائی کرتے ہوئے مذکورہ مقام پر پہنچی تو وہاں موجود مسلح ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرارہو گئے ‘ پولیس کی جوابی کاروائی ملزمان کا تعاقب کر کے دو ملزمان عمران عرف مانی ولد نور محمد چوہان سکنہ غریب آباد کالو نی ٹنڈو جام اور امجد علی ولد عبدالقیوم چوہان سکنہ غریب آباد کالونی ٹنڈوجام ایک عدد30بور پسٹل اور 32 ریوالور سمیت گرفتار کرلی، نسیم نگر پولیس نے کرائم نمبر 74/15زیر دفعہ 353,324, 402, 148,149 PPCمیں گرفتار ڈاکو صدام حسین ولد سکندر علی دھوت سکنہ فیز 2قاسم آباد کی نشاندہی پر گوٹھ مندہار شورو سے 30بورپسٹل بمعہ میگزین برآمد کرلی، فورٹ پولیس پیٹرولنگ و اسنیپ چیکنگ میں مصروف تھی کہ گڈس ناکہ روڈ کے قریب ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر مذکورہ مقام پر پہنچی تو وہاں موجود مسلح ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار کی کوشش کی پولیس کی جوابی کاروائی قتل ،اقدام قتل ،اغوا برائے تاوان ،بھتہ خوری ،دوران واردات معصوم شہریوں کو قتل و زخمی کرنے ،دکانوں و مکانوں میں نقب زنی ، اسٹریٹ کرائم اور پولیس مقابلوں جیسے سنگین نوعیت کے 33سے زائد کیسز میں حیدرآباد پولیس کومطلوب و روپوش بدنام زمانہ ملزم بابر شاہ عرف کالاولد شیر محمد شاہ سکنہ یونٹ نمبر 10زخمی حالت میں غیر قانونی30 پسٹل بمعہ میگزین سمیت گرفتار کرلیا، ابتدائی تفتیش میں گرفتار زخمی ملزم بابر شاہ عر ف کالانے حیدرآباد اور اس کے گرد و نواح میں متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے، تھانہ مارکیٹ پولیس نے سرے گھاٹ کے قریب سے فحاشی اور بے حیائی پھیلانے والے5 ملزمان حنیف راجپوت، مسماتہ زینب،مسماتہ شناہ راجپوت، مسماتہ ثونیا، مسماتہ بشرہ، کو گرفتار کر لیا جب کہ ایک اور کاروائی میں تلک چاڑی سے ملزم راحیل ولد اسلم خان کو 05 بوتل شراب سمیت گرفتار کر لیا۔

متعلقہ عنوان :