Live Updates

ورلڈ کپ 2015ء فائنل ،آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کے ساتھ عمران خان کو بھی ہرا یا

پیر 30 مارچ 2015 22:03

ورلڈ کپ 2015ء فائنل ،آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کے ساتھ عمران خان کو بھی ہرا ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار30مارچ ۔2015ء ) آسٹریلین ٹیم نے ورلڈ کپ 2015ء کے فائنل میں نیوزی لینڈ کے ساتھ ساتھ عمران خان کو بھی مات دیدی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ 2015ء کے فائنل سے پہلے 1992ء ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے قائد عمران خان نے پیشن گوئی کی تھی کہ میگا ایونٹ کی ٹرافی نیوزی لینڈ اٹھائے گا کیوں کہ اس نے سیمی فائنل میں اعصاب شکن مقابلے کے بعد فیورٹ جنوبی افریقہ کو مات دی ہے تاہم کینگروز نے عمران خان کی پیشن گوئی کو غلط ثابت کر تے ہوئے نیوزی کو باآسانی مات دیکر ٹائٹل اپنے نام کر لیا ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :