راولپنڈی‘ انسداد دہشتگردی کی عدالت نے بھتہ نہ دینے پر خاتون کوجلاکرقتل کیے جانے والے ملزم کی طلبی کا نوٹس جاری کردیا

پیر 30 مارچ 2015 22:03

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء)کلر سیداں کے علاقے میں بھتہ نہ دینے پر خاتون کوجلاکرقتل کیے جانے والے ملزم کی طلبی کا نوٹس جاری کردیاگیا۔

(جاری ہے)

پیر کے روز انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے روبروکیس کی کارروائی کاآغازہوا،جہاں پرفاضل جج کوآگاہ کیاگیاکہ ملزم نے بیرون ملک سے اپنے وطن آکر کلر سیداں کے علاقے میں مکان تعمیر کرانے والی خاتون مسماة ناہید اختر وزجہ محمد شبیر سے بھتہ کے طور پر رقم مانگی،جس نے دینے سے انکارکیا،جس پر ملزم نے خاتون پر پٹرول پھینک کر آگ لگا دی ،جس سے وہ جل کرمر گئی ، مرنے سے قبل خاتون نے اپنے بیان میں ملزم ذکا ء اللہ کو ذمہ دار ٹھہرایاتھا،جس پرفاضل جج نے ملزم کوچاراپریل کوطلب کرلیا۔