راولپنڈی‘ انسداد دہشتگردی کی عدالت نے دھماکہ خیز مواد آمدگی کیس کے 2ملزمان کو10روزہ ریمانڈ پرحوالہ پولیس کر دیا

پیر 30 مارچ 2015 22:01

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) دھماکہ خیز مواد آمدگی کیس کے دو ملزمان ملک محمد ارشاد اور حسن خان کودس روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کردیاگیا۔

(جاری ہے)

پیر کے روزانسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج کے روبروکیس کی کارروائی کاآغازہوا،جہاں پر تھانہ ٹیکسلا پولیس نے دو ملزمان کو پیش کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکہ خیز مواد برآمد ہونے پر مقدمہ درج کرکے گرفتارکیا گیاجن سے مزید تفتیش درکاری ہے ،جس پرفاضل جج نے پولیس کی استدعا کومنظورکرتے ہوئے ملزمان کودس روزہ جسمانی ریمانڈپرپولیس کے حوالے کردیا۔

آستا نہ عا لیہ محمدیہ قادریہ قلندریہ گلشن آ با د شریف میں ماہانہ گیارویں شریف بسلسلہ تحفظ نا موس رسالت آج مورخہ31 مارچ بروزمنگل بعد از نماز مغر ب زیر صدارت حضرت قبلہ پیرسرکارجی منعقدہوگی،جس میں خصوصی خطاب علامہ محمدسعیداخترصدیقی،تلاوت محمداعظم نورانی جبکہ ہدیہ نعت محمدکا شف عطاری،ا حسن اعجازودیگر پیش کر یں گے۔

متعلقہ عنوان :