سابق وائس پریذیڈنٹ کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈ ی حافظ حسین احمد ملک نے وارڈ نمبر 10میں کاغذات نامزدگی داخل کرادیئے

پیر 30 مارچ 2015 22:01

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء)سابق وائس پریذیڈنٹ راولپنڈ ی کنٹونمنٹ بورڈ حافظ حسین احمد ملک نے کینٹ بورڈ کے وارڈ نمبر 10میں کاغذات نامزدگی داخل کرادیئے ہیں ، اہلیان علاقہ نے ایک بڑی ریلی کی شکل میں حافظ حسین احمد کو کینٹ بورڈ تک لایا ،پھول نچھاور کیے اور کامیابی کے لیے خصوصی دعائیں کیں ،راستے میں 8مقامات پر استقبالیہ کیمپس لگائے گئے تھے ۔

راولپنڈی کینٹ بورڈ کی وارڈ نمبر 10سے بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کے لیے حافظ حسین احمد ملک پیر کی سہ پہر ایک بڑی ریلی کی قیادت کرتے ہوئے چوہڑ چکی سے نکلے جہاں پر مصریال روڈ،چوہڑ /چوک ،مصریال چوک، شالی ویلی چوک ،لین چار ،لین پانچ ،لین چھ اور دیگر مقامات پر استقبالیہ کیمپس لگائے گئے تھے جہاں پر حافظ حسین احمد کا پرتپاک استقبال کیا گیا ،اہلیان علاقہ نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور ان کی کامیابی کے لیے خصوصی دعائیں کیں ۔

(جاری ہے)

ملک محمد اعظم خان ،محمد قاسم خان،،ملک میر داد ،ملک الطاف احمد ،فضل الرحمان سیٹھو ،جمال شاہ ، ملک وقاص جہانگیر ،ملک ساجد جاوید ،ملک زاہدحسین کے علاوہ دیگر معززین علاقہ کے ہمراہ حافظ حسین احمد نے وارڈ نمبر 10کے ریٹرنگ آفیسر فہیم ظفر خان کے پاس اپنے کاغذات نامزدگی داخل کرائے جبکہ کومتبادل امیدوار کے طور پر انکے صاحبزادے ملک عبدالصمد حسین کاغذات نامزدگی داخل کرائے ہیں ۔

استقبالیہ کیمپس پر اہلیان علاقہ سے خطاب کر تے ہوئے حافظ حسین احمد ملک نے کہا کہ کینٹ بورڈ کے بلدیاتی الیکشن میں کامیا ب ہوکر سابقہ روایات کے مطابق راولپنڈی کینٹ میں تعمیر و ترقی کے جال بچھا دوں گا جس سے عوام خوشحالی اور کینٹ بورڈ کامیابی کی شاہراہ پر گامزن ہوجائے گا ،انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت کے لیے پہلے بھی میرے دروازے 24گھنٹے عوام کے لیے کھلے ہوتے تھے اور اب بھی عوام کی خدمت ہی میری اولین ترجیح ہوگی ،میرا جینا مرنا میرے حلقے کے عوام کے ساتھ ہے۔